اسرائیلی صدر کا صدر ایردوان اور خطے کے دیگر رہنماوں کو پیغام تہنیت

ترکی کے تل ابیب ایمبیسی کلچر اینڈ پروموشن کونسلر سیلم اوزترک  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ "گذشتہ ہفتےمغربی القدس  کے میوزیم  میں کافی : مشرق اور مغرب نامی  نمائش کا افتتاح کیا گیا

1679513
اسرائیلی صدر کا صدر ایردوان اور خطے کے دیگر رہنماوں کو پیغام تہنیت

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ ، صدر رجب طیب اردوان اور دیگر علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ جب ہم کافی ٹیبل پر جمو ہوں گے تو ہم ثقافتی اور دیگر امور میں تعاون کے ساتھ اپنے پورے خطے کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

ترکی کے تل ابیب ایمبیسی کلچر اینڈ پروموشن کونسلر سیلم اوزترک  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ "گذشتہ ہفتےمغربی القدس  کے میوزیم  میں کافی : مشرق اور مغرب نامی  نمائش کا افتتاح کیا گیا ۔ نمائش میں ، ترکی کافی ، تاریخ میں کافی کا سفر اور اسلامی عثمانی دور کے فنون لطیفہ کو پیش کیا گیا ۔

اوزترک  نے، ہرزگ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمائش کے لئے بھیجی گئی ویڈیو  کو اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔

ہرزگ نے  اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے  حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم کافی کے ساتھ ایک میز کے گرد جمع ہوجاتے ہیں تو ، ہم ثقافتی اور دیگر تعاون سے اپنے پورے خطے کو بہتر مستقبل کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جب آپ کافی پینے کے لئے کسی ٹیبل کے گرد بیٹھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ  اختلافات  اتنے بڑے اور خوفناک نہیں ہیں۔

"ہم جس وسیع و عریض جغرافیہ میں رہتے ہیں ، اس میں وہ ہمیں مذاہب اور ثقافتوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ  القدس کے صدارتی رہائش گاہ سے  سب رہنماوں کے لیے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں