صدر ایردوان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

میں مرنے والوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل  عطا کرنے کی تمنا کرتا ہوں

1679225
صدر ایردوان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کا دورہ

 

صدر  رجب طیب  ایردوان کا کہنا ہے کہ 6 افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والے   سیلاب سے متاثرہ  ریزے شہر میں 500 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

جناب ایردوان نے شدید بارشوں   سے متاثرہ آرتوین اور ریزے کا دورہ کیا

ریزے کے جنوبی علاقے میں ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرنے والے ایردوان نے  بتایا کہ سیلاب کی زد میں  آنے سے ہمارے 6 شہری  اللہ کو پیارے ہو گئے، 5 زخمی ہوئے جبکہ  لاپتہ 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

میں مرنے والوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل  عطا کرنے کی تمنا کرتا ہوں۔

اس آفت کی اطلاع پاتے ہی  متعلقہ اداروں نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے  امدادی کام کیے، مجموعی طور پر 2 ہزار 860 افراد نے اس کام میں حصہ لیا۔  سیلاب کے بعد بند ہونے والی 426  شاہراوں کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔  اور خبر رسانی و مواصلات میں کوئی خلل در پیش نہیں۔

نقصان پہنچنے والے کنبوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے اور پہلے مرحلے پر 550 مکانات تعمیر کیے جائینگے۔

حکومت  تمام تر امکانات کے ساتھ  متاثرین سے تاون کرے گی۔



متعللقہ خبریں