شمالی قبرص میں اجتماعی افتتاحی تقریب سے ترک صدر کا با معنی خطاب

شمالی قبرص کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کوششیں صرف کی جا رہی ہیں

1677934
شمالی قبرص میں اجتماعی افتتاحی تقریب سے ترک صدر کا با معنی خطاب

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم ٹھوس اقدامات  اٹھاتے ہوئے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

ترک صدر نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دائرہ عمل میں لیفکوشا میں ایک اجتماعی افتتاحی تقریب  میں شرکت کی۔

اس تناظر میں، یاوز لینڈنگ بیچ میں امن و آزادی یادگار اور 1974 کی پُر امن کاروائی استعمال ہونے والے لینڈنگ کرافٹ کا افتتاح ایک میوزیم جہاز کے طور پر کیا گیا۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر اظہار ِ خیال  کرتے ہوئے کہا کہ’’ ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بلدیات کے مابین قائم ہونے والے مخلصانہ تعاون  کی بدولت  ہم باہمی بھائی چارگی کو بلدیاتی طور پر بھی پروان چڑھا رہے ہیں۔ ہمارے ملک کی کئی  بلدیات  شمالی قبرص میں جاری منصوبوں کی بدولت جزیرے کو اپنے تجربات سے مستفید کرانے کے ساتھ ساتھ امداد بھی فراہم کر رہی ہیں۔ ہم ٹھوس کاموں میں آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ان عوامل کی بدولت ہم اس خوبصورت جزیرے کے مستقبل کو بھی بالائے طاق رکھیں گے۔‘‘

لیفکوشا  نارتھ رنگ  روڈ  کا بھی افتتاح کرنے والے صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ لیفکوشا  نارتھ رنگ  روڈ   منصوبہ  لیفکوشا  میں ٹریفک کے مسائل کو اہم  سطح پر حل کرے گا، اس سے وقت  اور پیسے کی بچت ہو گی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ شمالی قبرص کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کوششیں صرف کررہے ہیں، اور یہ کہ ڈیٹا سنٹر  جس کا سنگِ بنیاد آج رکھا گیا ہے ، ای-گورنمنٹ پروجیکٹ کے سب سے اہم نیٹ ورک کو تشکیل دیتا ہے۔یہ علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشااللہ  ہم ڈیجیٹل  سہولیات کا جھال   پورے شمالی قبرص  میں پھیلا دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خطے میں گہما گہمی پیدا ہونے  میں معاون ثابت ہو سکنے والے  منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، حوض والا پارک اسی کا ایک سلا سل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی قبرصی تر ک جمہوریہ کی ترقی کے  زیر مقصد عملی جامہ پہنائے جانے والے منصوبوں کا نائب صدر فواد اوکتائے کی وساطت سے وہ قریبی طور   پر جائزہ لیتے رہیں گے۔

افتتاحی موقع پر  صدر ایرسن تاتار  نے  بھی  کہا کہ ان تمام کوششوں کو عالمی سطح پر رائے عامہ کے ساتھ بانٹنے سے انہیں تقویت ملتی ہے تاکہ ملک  کا انفرا اور سپرسٹرکچر اور معیشت ترقی کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ بند ماراش کو کھولنے کے عمل سے ایک انتہائی اہم قدم اٹھایا گیا ہے، یہاں پر زندگی کی واپسی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

صدر ایردوان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، تاتار نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقی بحیرہ روم میں ان کے قومی مفادات ، حقوق اور ان کے تحفظ کو مزید استحکام دینا اس خطے میں ترک قبرصی ترکوں کے وجود  کے تسلسل کی ضمانت ثابت ہوگا۔



متعللقہ خبریں