صدر ایردوان کا عید پیغام، کروناوائرس سروس سے تمام باشندوں کو مستفید ہونے کی ضرورت ہے

صدر ایردوان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی ، ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جس نے وبا پر بڑی حد تک قابو  پالیا ہے  حالات معمول پر آرہے اور عید اس بار بہتر حالات میں منائی جا رہی ہے

1677338
صدر ایردوان کا عید پیغام، کروناوائرس سروس سے تمام باشندوں کو مستفید ہونے کی ضرورت ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے تمام شہریوں کو نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے خلاف ویکسین لگوانے کی سروس  سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

صدر ایردوان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی ، ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جس نے وبا پر بڑی حد تک قابو  پالیا ہے  حالات معمول پر آرہے اور عید اس بار بہتر حالات میں منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی  ویکسین لگوانے کے مقابلے میں دنیا میں اوسطً  بہتر پوزیشن میں ہے  اور ویکسین کی فراہمی میں کوئی پریشانی نہیں ہے ، ایردوان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سال کے آخر تک مقامی  ویکسین ا کا استعمال شروع  ہو جائے گا۔

صڈر ایردوان  نے کہا کہ "میں اپنے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے کی سروس سے  مستفید ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اب  18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو  بھی ویکسین لگوانے کا سلسلہ شرع کردیا گیا ہے جس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

ویکسینیشن کے ذریعہ ہم مریضوں اور اموات کی تعداد میں جو پیشرفت کریں گے اس کی صحت کے لحاظ سے ایک اہم اہمیت ہے۔ جس  سے  افراد ، قوم کے حوصلے بلند ہوں گے۔

صدر نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کی ریاست کی تمام سہولیات 84 ملین شہریوں کے لیے ہیں

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے خطے اور دنیا میں ترکی کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پیدا ہونے والے اعتماد ، استحکام ، امن اور امید کی فضا میں اپنے مقاصد کی طرف بھر پور طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر  تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔



متعللقہ خبریں