’’ مصطفی کمال اتاترک 2021 ‘‘نام سے ترکی۔ آذربائیجان جنگی مشقیں باکو میں شروع
تیس جون تک جاری رہنے والی مشقوں میں 600 فوجی، 40 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں ، 20 توپیں، 7 جنگی اور مسافر بردار ہیلی کاپٹر، تین ڈراؤن اور 50 فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں
1666150

ترکی اور آذربائیجان ایک بار پھر مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔
آذری وزارتِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے دائرہ کار میں منصوبہ بندی کردہ’’ مصطفی کمال اتاترک 2021 ‘‘نام سے منسوب جنگی مشقیں باکو میں شروع ہو گئی ہیں۔
تیس جون تک جاری رہنے والی مشقوں میں 600 فوجی، 40 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں ، 20 توپیں، 7 جنگی اور مسافر بردار ہیلی کاپٹر، تین ڈراؤن اور 50 فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ان مشقوں کی بدولت دونوں افواج کی مشترکہ کاروائی استعداد کو فروغ دینے، کمان کنڑول ، ترسیل اور انتظامیہ صلاحیتوں میں بہتری اور کمانڈوز کے آرڈر کمانڈ کے ماتحت فوجی آپریشنز میں ماہر بننے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

وزیر قومی دفاع خلوصی آقار کا یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف سے ٹیلیفونک رابطہ
یوکرین کی تازہ ترین صورتحال اور اناج کی ترسیل پر تبادلہ خیال