ٹرکش ڈراؤنز کی بیرون ملک فروخت اپنے عروج تک جا پہنچی ہے، فرانسیسی اخبار

ٹرکش آرمڈ ڈراؤنز نے بکتر بند گاڑیوں، فوجی سازو سامان اور فضائی دفاعی  نظام کو  نشانہ بناتے ہوئے  جنگوں کی  ڈگر کو بدل کے رکھ دیا

1665174
ٹرکش ڈراؤنز کی بیرون ملک فروخت اپنے عروج تک جا پہنچی ہے، فرانسیسی اخبار

فرانسیسی روزنامہ لے موند  نے لکھا ہے کہ ترکی کی پیداوار مسلح ڈراؤنز کی فروخت اس وقت بام عروج پر ہے ۔

اخبار نے وضاحت  کی ہے کہ ترکی  نے حالیہ برسوں میں  عسکری صنعت کو بلا انسان کے فضائی آلات   کی تیاری پر مائل  کیا ہے اور ان مصنوعات کی برآمدات میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شام، لیبیا اور پہاڑی قارا باغ   میں  ٹرکش ڈراؤنز کی اعلی کارکردگی کا سب نے مشاہدہ  کیا ہے ، جس کے بعد سابقہ سوویت یونین کے   ممالک  میں ان میں دلچسپی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

اخبار نے زور دیا ہے کہ ترک ڈراؤنز سستے اور مؤثر ہیں، انہوں نے سال 2020 میں  جنگوں کے تین علاقوں میں بکتر بند گاڑیوں، فوجی سازو سامان اور فضائی دفاعی  نظام کو  نشانہ بناتے ہوئے  جنگوں کی  ڈگر کو بدل کے رکھ دیا تھا۔

ترکی کے دس سال سے بھی کم عرصے میں امریکہ، اسرائیل اور چین کی طرح کے  مسلح ڈراؤنز کی پیداوار میں پیش پیش ممالک کی صف میں جگہ  بنانے کا بھی ذکر آنے والی خبر کے مطابق   ٹی بی ٹو  ڈراؤنز دشمن کو ناکارہ بنانے کی اعلی خصوصیات کے حامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ترک ڈراؤنز نے شام و لیبیا میں مہنگے اور بھاری بھرکم روسی  پانتسر طیارہ شکن نظام اور آرمینیا  میں نصب روسی اسکندر میزائلوں  کو ناکارہ بناتے ہوئے  ’’حیر ت کن نتائج حاصل کیے ہیں۔‘‘

 


 



متعللقہ خبریں