صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یومِ پدر کی مناسبت سے تہنیتی پیغام

میں، اپنے ہر امکان، وقت اور جمع پونجی کو اپنی اولاد کے مستقبل کے لئے وقف کر  دینے والے تمام باپوں کو یومِ پدر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر ایردوان

1661520
صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یومِ پدر کی مناسبت سے تہنیتی پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یومِ پدر کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں، زندگی بھر اپنے کنبے کی دیکھ بھال کرنے والے، اپنے ہر امکان، وقت اور جمع پونجی کو اپنی اولاد کے مستقبل کے لئے وقف کر  دینے والے تمام باپوں کو یومِ پدر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تمام شہدا سمیت اس دنیا سے کُوچ کر جانے والے تمام باپوں اور بزرگوں کے لئے رحمت و مغفرت کا متمنی ہوں"۔



متعللقہ خبریں