ترک میزائل آتماجا ترک بحریہ کے اسلحہ میں شامل

آتماجا نے اڑھائی سو کلو میٹر تک مار کرنے کا ثبوت پیش کیا ہے  جس کی منزل 220 کلو میٹر تک بتائی گئی تھی

1661223
ترک میزائل آتماجا  ترک بحریہ کے اسلحہ میں شامل

ترک دفاعی صنعت نے ترک مسلح افواج کی ضروریات کو مقامی اور قومی مصنوعات  کے ذریعے پورا کرنے کی راہ میں  آتماجا میزائل تیار کرتے ہوئے مزید ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

آتماجا میزائل غیر ملکی ذرائع پر ترکی کے انحصار کو کم کرنے، بحری افواج کے ہیڈ کوارٹر کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی وسائل سے دشمن کو باز رکھنے  کے زیر مقصد تیار کیا گیا ہے۔

آتماجا نے اڑھائی سو کلو میٹر تک مار کرنے کا ثبوت پیش کیا ہے  جس کی منزل 220 کلو میٹر تک بتائی گئی تھی۔

اس کی ابتک 20 سے زائد آزمائشیں کی جا چکی ہیں اور سال 2016 سے اس میں مسلسل تجدید  کی گئی ہے۔

وار ہیڈ کے ساتھ تازہ آزمائش     نے اس کی اعلی کارکردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

سنوپ کے ٹیسٹ سنٹر کئی ایک مقامات سے اس میزائل  کی اڑان کا جائزہ لیا گیا۔

آتماجا کی باقاعدہ  پیداوار کا معاہدہ 29 اکتوبر 2018 کو طے پایا تھا۔

راکٹ سان صنعت  2021  کےدوران  اس کی باقاعدہ پیداوار کرتے ہوئے  میل گیم سمیت ترک بحریہ کے اثاثوں میں شامل کرے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں