ترکی کی مکمل رکنیت کے بغیر یورپی یونین طاقت کا محور نہیں بن سکتی: ایردوان

ہم چاہتے ہیں کہ یونین اسٹرٹیجک اندھے پن سے فی الفور نجات پائے اور مثبت ایجنڈے کے دائرہ کار میں ہماری رکنیت کے مرحلے کو آگے بڑھائے: صدر رجب طیب ایردوان

1660047
ترکی کی مکمل رکنیت کے بغیر یورپی یونین طاقت کا محور نہیں بن سکتی: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی مکمل رکنیت کے بغیر یورپی یونین توجہ کا مرکز نہیں بن سکتی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے انطالیہ میں منعقدہ "جنوب مشرقی یورپی ممالک کے درمیان تعاون مرحلہ سربراہی اجلاس" میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ترکی کو مکمل رکنیت نہیں دی جاتی یورپی یونین کا توجہ اور طاقت کا محور بننا ناممکن ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نصف صدی سے اصرار اور صبر کے ساتھ مکمل رکنیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اب اس جدوجہد کے کسی نتیجے پر پہنچنے کے خواہش مند ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یونین اس اسٹرٹیجک اندھے پن سے فی الفور نجات پائے اور مثبت ایجنڈے کے دائرہ کار میں ہماری رکنیت کے مرحلے کو آگے بڑھائے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی یورپ کے ملک کی حیثیت سے ہم غیر منّظم نقل مکانی کا لاتعلقی سے تماشا نہیں دیکھ سکتے۔ گلوبل سطح پر بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی، اسلام دشمنی اور مہاجر مخالفت بتدریج ایک قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے۔



متعللقہ خبریں