ترکی کی جانب سے شمالی مقدونیہ کو ویکسین کا عطیہ
شمالی مقدونیائی وزیر صحت وینکو فلپی نے ترکی کی جانب سے عطیہ کردہ ویکسین کے ان کے ملک پہنچنے کے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر تصاویر کو شئیر کیا ہے

ترکی کی طرف سے شمالی مقدونیہ کو نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) روک تھام کے دائرہ کار میں 30 ہزار سینوویک ویکسین عطیہ کے طور پر شمالی مقدونیہ پہنچ گئی ہے۔
شمالی مقدونیائی وزیر صحت وینکو فلپی نے ترکی کی جانب سے عطیہ کردہ ویکسین کے ان کے ملک پہنچنے کے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر تصاویر کو شئیر کیا ہے۔
فلپچی نے بتایا کہ 30 ہزار سینوواک ویکسین کی ڈوز دوست ملک ترکی سے ان کے ملک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا ، "ایک بار پھر ، میں جمہوریہ ترکی اور صدر ایردوان کی حمایت اور امداد فراہم کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں ۔
وزیر فلیپچی نے کہا کہ ترکی کی جانب سے بھیجی جانے والی ویکسین کو جلد ہی ملک بھر کے ویکسین مراکز میں پہنچا دیا جائے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے 5 جون کو استنبول میں شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زایف اور وزیر صحت وینکو فلپچی سے ملاقات کی تھی۔
زیوف اور فلپچی نے اپنے دورہ ترکی کے بعد بیان دیتے ہوئے شمالی مقدونیہ صدر ایردوان کی جانب سے تیس ہزار سونوویک ویکسین عطیہ کرنے سے آگاہ کیا تھا۔
متعللقہ خبریں

نیٹو کا دہشت گردی کی تمام تر اشکال کے خلاف پختہ عزم اساس ہے۔ ترک وزیر خارجہ
یوکرین میں جنگ کے عالمی اثرات موجود ہیں اور یہ ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی کے لیے بھی ایک امتحان ہے