عنقریب دنیا بھر میں ترک مسلح ڈراؤنز کا چرچا ہو گا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

وارانک نے نائب صدر فواد اوکتائے کے بھی شریک ہونے والے انقرہ میں  منعقدہ پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

1654821
عنقریب دنیا بھر میں ترک مسلح ڈراؤنز کا چرچا ہو گا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک  نے  ترکی ڈراؤنز  کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند مماک میں سے ایک ہے۔  جب ہم انہیں عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو   یقین کریں  پوری دنیا ایف۔ 35 لڑاکا طیاروں کے بجائے  ٹرکش ڈراؤنز  کا ذکر کرے گی۔

وارانک نے نائب صدر فواد اوکتائے کے بھی شریک ہونے والے انقرہ میں  منعقدہ پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

ترکی کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 7فیصد کی شرح سے ترقی کرتے ہوئے   جی۔20 ممالک کے درمیان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کی یاد دہانی کرانے والے وارانک کا کہنا ہے کہ پیداوار صنعت نے اس شرح نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وارانک نے جدید ٹیکنالوجی میں لیڈر ملک کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے ہم نے ہر شعبے میں  پیش رفت کی ہے۔، آج ترک انجنیئروں کے مرہون ِ منت مسلح ڈراؤنز یورپی آسمانوں پر پرواز کرنے کے دن گن رہے ہیں۔

عصر حاضر میں ترکی کی اس جدید ٹیکنالوجی کا  چرچا ہونے کی توضیح کرتے ہوئے وزیر وارانک کا کہنا تھا کہ مجھ سے مسلسل  ایف۔35 کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے، یہ ایک کامیاب طیارہ ہے لیکن ہم ترک جنگی طیاروں کے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہیں۔  اور ڈراؤنز  کی تیاری پر مرکوز ہیں، ہم عنقریب دنیا بھر میں اس شعبے میں لیڈر ہوں گے۔



متعللقہ خبریں