کرغز صدر کا انقرہ میں صدر ایردوان کی جانب سے سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال

تقریب کے دورا دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی

1654859
کرغز صدر کا انقرہ میں صدر ایردوان کی جانب سے سرکاری تقریب  کے ساتھ استقبال

صدر رجب طیب ایردوان نے کرغز صدر  صادر جاپاروف کا سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

 صدرتی کلیہ  پہنچنے پر گھڑ سوار دستے نے   مہمان صدر کی گاڑی کی ہمراہی کی۔

شدید بارش کے دوران سر انجام پانے والی تقریب میں صدر  ایردوان نے مہمان صدر کا دروازے پر استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس تقریب میں ماضی میں قائم ہونے والی 16 ترک جمہورتوں کی نمائندگی کرنے والے  پرچموں کو لہرایا گیا۔

تقریب میں نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، وزیر خزانہ لطفی ایلوان، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے ، وزیر تجارت مہمت مش اور  صدارتی مشیر اطلاعات فخرالدین آلتون سمیت  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  بھی شرکت کی۔

تقریب کے بعد دونوں صدور  کے درمیان بلشمافہ بات چیت شروع ہوئی۔

 



متعللقہ خبریں