پاکستان میں ٹرین حادثے پر ترکی کا اظہارِ افسوس

ٹرین حادثے میں 38سے زائد اموات اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے  کی اطلاع  پرہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے

1653165
پاکستان میں ٹرین حادثے پر ترکی کا اظہارِ افسوس

ترکی نے  پاکستان میں  ٹرین حادثے میں 38 سے زائد افراد  کی ہلاکتوں پر  اظہارِ افسوس  کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے گوٹکی میں رونما ہونے  والے ٹرین حادثے میں 38سے زائد اموات اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے  کی اطلاع  پرہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حادثے  میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور  زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعاگو ہیں اور حکومتِ پاکستان و برادر پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں