امریکی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ کے ترک صدارتی ترجمان سے استنبول میں جامع مذاکرات

14 جون کو بیلجین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے  اور اجلاس میں صدر رجب  طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن کی متوقع ملاقا ت کے معاملات  کا جائزہ

1647998
امریکی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ کے ترک صدارتی ترجمان سے استنبول میں جامع مذاکرات

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ  وینڈی شرمن سے  ملاقات کی۔

استنبول میں دولما باہچے پیلس میں صدارتی دفتر میں سر انجام پانے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات زیرِ غور آئے۔

مذاکرات میں  14 جون کو بیلجین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے  اور اجلاس کے دائرہ کار میں صدر رجب  طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن کے درمیان ہونے والی ملاقا ت کے معاملات  کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران افغانستان، شام، لیبیا، بالائی قاراباغ اور یوکیرین  پر مبنی علاقائی معاملات میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کاروائیوں   کو جاری رکھے جانے پر مطابقت قائم ہوئی ۔

فلسطین میں فائر بندی کے اطلاق   کا خیر مقدم کیا گیا ہے تو اسرائیل کو جارحانہ مؤقف سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے   اور دو مملکتی حل کے دائرہ کار میں  پائدار امن کے  قیام کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

   ترکی کے قومی سلامتی کے خدشات کی بھی یاددہانی کرائے جانے والے ان مذاکرات میں  دہشت گرد تنظیموں پی وائے ڈی اور فیتو  کے معاملے میں توقعات  سے امریکی فریق کو آگاہی کرائی گئی۔  نظریاتی اختلافات کے باوجود  باہمی تعلقات کو حکمت عملی کی مفاہمت اور مثبت ایجنڈے   کے ذریعے آگے بڑھانے کی اہمیت کا بھی ذکر کیا گیا۔

ترکی۔ امریکہ  باہمی تعلقات کو  دو طرفہ اعتماد اور فعال تعاون پر مبنی کسی مؤقف کے ذریعے زیر غور لائے جانے کی ضرورت  کا تقا ضا پیش کیے جانے والے ان مذاکرات میں  نیٹو کے 2 اہم اتحادیوں کے طور پر ترکی۔ امریکہ  تعاون کے میثاق کو تقویت پہنچانے اور نئے امتحانات کے سامنے عالمی امن و استحکام کے قیام میں  خدمات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں