صدر کی حیثیت سے میرا اہم فرض نوجوانوں کو اعلی تہذیبی اقدار سے ہمکنار کرنا ہے، ترک صدر
اس عمل میں کامیابی حاصل کرنے پر میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش ترین انسان تصور کروں گا
1643719

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ صدر کی حیثیت سے ان کا فرض نوجوانوں کو اعلی ظرف تہذیب سے ہمکنار کرتے ہوئے مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’بحیثیت صدر میرا فرض آپ نوجوانوں کے بوجھ کو اٹھانا اور ترک نوجوانوں کو اعلی تہذیبی سطح سے ہمکنار کرتے ہوئے مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس میں کامیابی حاصل کرنے پر میں دنیا کا خوش ترین انسان ہوں گا۔‘‘
جناب ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں 19 مئی کو کتب خانہ تقریر کے دائرہ کار میں ملت کتب خانے میں نوجوانوں سے بات چیت کے دوران ہونے والی ریکارڈنگ کے بعض حصوں کو بھی شیئر کیا ہے۔