اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بہائے جانے والے خون پر خاموش رہنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن ان پر بھی یہ وقت آ سکتا ہے

1639462
اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطین میں  اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف اگر پوری دنیا خاموش بھی ہو جائے    تب   بھی ہم اس کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

 صدر ایردوان نے بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے نمائندوں سے بذریعہ ویڈیو  کانفرنس ملاقات کی ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز  شامی سرحد کے قریب    جس طرح سے ہم نے دہشتگردوں کا راستہ روکا اسی طرح مسجد الاقصی کی جانب بڑھتے ہوئے ہاتھوں کو ہم روکیں گے، میں نے بعض  عالمی رہنماوں سے رابطہ کیا جنہوں نے ہمارے موقف کی مکمل تائید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل کے فلسطینی شہروں اور القدس میں برپا مظالم کے خلاف آواز اٹھانا  ناموس انسانیت کا  فرض ہے، اسرائیل کی جانب سے بہائے جانے والے خون پر خاموش رہنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن ان پر بھی یہ وقت آ سکتا ہے،القدس، مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحیوں اور یہودیوں کے لیے بھی مقدس مقام ہے جہاں اسرائیل  نامی دہشتگرد  ریاست نےانسانیت سوزی  کی تمام حدیں عبور  کر لی ہیں،میں  اقوام  عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلا امتیاز  اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں