وزیر خارجہ چاوش اولو کی عالمِ اسلام کے اہم ممالک کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اطلاع کے مطابق  ان مذاکرات میں فلسطین کی تازہ ترین پیشرفت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے

1637872
وزیر خارجہ چاوش اولو کی عالمِ اسلام کے اہم ممالک کے وزراء خارجہ  سے ٹیلی فونک رابطہ

علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کی غرض سے سعودی عرب کے دورے پر موجود   وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفاعی اور مصری وزیر خارجہ سمیع شکری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

اطلاع کے مطابق  ان مذاکرات میں فلسطین کی تازہ ترین پیشرفت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔

چاوش اولو نے کل   مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریتا ، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  ، الجیریا کے وزیر خارجہ صابری بوکدم ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف ، اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف ال یوسیمین ، فلسطینی وزیر خارجہ۔ ریاض المالکی نے تیونس کے وزیر خارجہ عثمان ال جارندی سے فون پر گفتگو  کی تھی۔



متعللقہ خبریں