ٹی آر ٹی نیوز کی لائیو نشریات میں انادولو ایجنسی کے ایڈیٹر اسرائیلی حملے میں زخمی

ٹی آر ٹی نیوزکے براہ راست نشریات میں ترگت الپ بوئراز اسرائیلی تشددپر رپورٹ  پیش کرنے کے دوران  ہی  ان کا رابطہ منقطع ہوگیا

1637863
ٹی آر ٹی نیوز کی لائیو نشریات میں انادولو ایجنسی کے ایڈیٹر اسرائیلی حملے میں زخمی

ترکی  ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی  نیوز  کی لائیو نشریات جاری رکھنے والے  انادولو  نیوز ایجنسی  کے مشرقِ وسطیٰ کے نمائندے  ترگت آلپ بوئراز   اسرائیلی مداخلت کے نتیجے میں ٹابگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹی آر ٹی نیوزکے براہ راست نشریات میں ترگت الپ بوئراز اسرائیلی تشددپر رپورٹ  پیش کرنے کے دوران  ہی  ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس وقت اسرائیلی مداخلت کے دوران  ترگت آلپ بوئراز  کی ٹانگ پر پلاسٹک کی گولیاں لگیں  جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

بوئراز ٹی آر ٹی نیوز کی اسکرین پر  مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملوں کی اطلاع مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ دے رہا تھا۔"اسرائیل  پلاسٹک کی گولیوں کی مظاہرین پر بوچھاڑ کررہا ہے، ساونڈ بم استعمال کررہا ہے اور فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہے  بڑی تعداد میں  لوگ زخمی ہیں ۔ اسی دوران  پلاسٹک کی دو  گولیاں ان کی ٹانگ پر آن لگیں۔

 زخمی ہونے پر وہاں پر موجود طبی ٹیموں نے بوائراز کی دیکھ بھال کی۔

3ترگت آلپ تین روز قبل بھی اسرائیلی پولیس کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں