ترک ہلالِ احمر کی جانب سے فوری طور پر فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی شروع کردی گئی

ہلال احمر  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، ترکی کی  ہلال احمر  نے مشرقی القدس  اور  غزہ میں موجود  اپنے مستقل  نمائندوں کے  ذریعے فلسطینی عوام کے لئے انسانی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں

1637886
ترک ہلالِ احمر کی جانب سے فوری طور پر فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی شروع کردی گئی

ترکی کے ہلال احمر نے مسجد اقصی اور غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں سامنے آنے والی  صورتِ حال  پ ر فوری طبی امداد کے لیے     پانچ لاکھ لیرے مالیت  کا طبی سازو سامان رونہ کیا ہے۔

ہلال احمر  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، ترکی کی  ہلال احمر  نے مشرقی القدس  اور  غزہ میں موجود  اپنے مستقل  نمائندوں کے  ذریعے فلسطینی عوام کے لئے انسانی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس طرح ترک  ہلال احمر  فلسطینیوں کی فوری امداد  بہم پہنچانے والی تنظیم بن چکی ہے۔

فلسطین کی مرکزی ہلالِ احمر  کی  اطلاع پر القدس  میں  ترک  نمائندوں نے   پانچ لاکھ   لیرے مالیت   کی ہنگامی طبی سامان کی فراہمی شروع کی۔

ترکی کی ہلاِ احمر کی ویب سائٹ www.kizilay.org.tr  پر بڑی تعداد میں ترک باشندوں نے فلسطین  کی  امداد  دینے کے بارے میں مطلع کیا جس   فوری طور پر    ترکی کے ہلال احمر نے بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نام پر امدادی مہم کا آغاز  کردیا  اور  امدادی کام میں دیئے جانے والے عطیات کو فلسطینی عوام  تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں