ترکی: شین توپ کی ٹویٹ، بیت المقدس اور مقدس مقامات ہماری ریڈ لائن ہیں

ہم، اسرائیل کی طرف سے، قدس اور مسجداقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے زیرِ مقصد، کئے جانے والے حملوں کی مذمت  کرنا جاری رکھیں گے: اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین

1636756
ترکی: شین توپ کی ٹویٹ، بیت المقدس اور مقدس مقامات ہماری ریڈ لائن ہیں

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے کہا ہے کہ ترکی قومی اسمبلی کی کوششوں سے اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم اور تشدد کی مذمت پر مبنی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

شین توپ نے جاری کردہ ٹویٹ میں اسلامی تعاون تنظیم پارلیمانی یونین کی طرف سے انگریزی اور عربی زبان میں جاری کئے گئے اعلامیے کو جگہ دی ہے۔

ٹویٹ میں اسمبلی اسپیکر شین توپ نے اسلامی تعاون تنظیم پارلیمانی یونین کے اعلامیے کے اس حصے پر زور دیا ہے کہ جس میں کہا گیا  ہے کہ " بیت المقدس اور مقدس مقامات ہماری ریڈ لائن ہیں۔ ہم، اسرائیل کی طرف سے ،قدس اور مسجداقصیٰ  کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے زیرِ مقصد ، کئے جانے والے حملوں اور فلسطینی عوام کے حقوق غصب کرنے پر مبنی  اقدامات کی مذمت  کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں