ترکی: ہم افغانستان میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

ترکی کی طرف سے کابل میں اسکول کے سامنے بم سے مسلح گاڑی  کے ساتھ کئے گئے، دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

1636728
ترکی: ہم افغانستان میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

ترکی نے، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے سامنے بم سے مسلح گاڑی  کے ساتھ کئے گئے، دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے علاقے دشتِ برچی میں آج افطاری کے وقت ایک اسکول کے سامنے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں طالبعلموں سمیت کم از کم 30 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائدکے  زخمی ہو نے پر ہمیں شدید افسوس ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  رمضان کے اس  مبارک مہینے میں اس انسانیت سوز  کاروائی کی ہم شدید مذمت کرتے اور اس کے فاعلین کو عدالت کے کٹہرے میں لائے جانے کی تمنا کرتے ہیں۔

بیان میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے رحمت و مغفرت  اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی تمنّا ظاہر کی گئی اور دوست و برادری ملک افغانستان کے عوام اور حکومت  کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں