ترکی کی مقامی وسائل سے تیار کردہ کویڈ-19 ویکسین عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل

ترکی کے سائنس دانوں نے نئی قسم کی کورونا وائرس کی روک تھام کے دائرہ کار میں  جدید غیر فعال ویکسین (کوویڈ۔ 19)  کو تیار کیا ہے جسےاب عالمی  ادارہ صحت نے اپنی  فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے

1635297
ترکی کی مقامی وسائل سے تیار کردہ کویڈ-19 ویکسین عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل

ترکی کی جدید غیر فعال ویکسین  کو  عالمی ادارہ صحت  نے  اپنی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی کونسل (TÜBİTAK) کےچئیرمین  پروفیسر ڈاکٹر حسن مندال  نے گبزے  میں  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے سائنس دانوں نے نئی قسم کی کورونا وائرس کی روک تھام کے دائرہ کار میں  جدید غیر فعال ویکسین (کوویڈ۔ 19)  کو تیار کیا ہے اسے   عالمی  ادارہ صحت نے اپنی  فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں ویکسین کی تیاری  کے بارے میں بڑے پیمانے پر ریسرچ کا سلسلہ جاری ہے  اور اب تک  7 میں سےدو  پر  ریسرچ مکمل ہوچکی ہے  اور ایک کو جلد ہی  ویکسین کے طور پر پیش کردی جائے گی۔

انہوں نے  یاد دلاتے ہوئے کہ وائرس کی طرح  کے ذرات پر مبنی  (VLP) ویکسین ڈبلیو ایچ او کی فہرست  میں شامل کرلی گئی ہے۔

"گذشتہ اتوار کو ، ہماری دوسری ویکسین ، یعنی ہماری جدید غیر فعال ویکسین ، اب ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔اب   ہم نہ صرف  ویکسین لگا رہے ہیں بلکہ  اب اسے دنیا تک بھی پہنچا رہے ہیں  اور ہمارا دعویٰ  ہے کہ  ہماری ویکسین جدید ہے   اور یہ اب یہ عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں