ٹی آر ٹی ورلڈ "شام کی قیدی خواتین: تشدد سے فرار"کے زیر عنوان دستاویزی فلم پیش کرے گا

ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے بیان کے مطابق ، ترکی کا بین الاقوامی نیوز پلیٹ فارم ٹی آر ٹی ورلڈ پوری دنیا میں مشکل حالات سے گذرتے مظلوم لوگوں کی کہانیاں پیش کرتا رہتا ہے

1633021
ٹی آر ٹی ورلڈ "شام کی قیدی خواتین: تشدد سے فرار"کے زیر عنوان دستاویزی فلم پیش کرے گا

ٹی آر ٹی ورلڈ کی ایوارڈ یافتہ دستاویزی سیریز "آف دی گرڈ"  ناظرین  کے سامنے "شام کی قیدی خواتین: تشدد سے فرار" کے زیر عنوان پیں کی جائے گی۔

ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے بیان کے مطابق ، ترکی کا بین الاقوامی نیوز پلیٹ فارم ٹی آر ٹی ورلڈ پوری دنیا میں مشکل حالات سے گذرتے مظلوم لوگوں کی کہانیاں پیش کرتا رہتا ہے۔

چینل کی ایوارڈ یافتہ دستاویزی سیریز ، آف دی گرڈ ، نے شام کی جیلوں میں ہونے والے تشدد اور ڈرامہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

شام میں خانہ جنگی کی 10 ویں سالگرہ کے لئے خصوصی طور پر تیار کی جانے والی دستاویزی فلم "شام کی قیدی خواتین: تشدد سے فرار" میں ، بشار الاسد کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی آزادی کی کہانی اور نئی زندگی کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

خواتین نے ٹی آر ٹی ورلڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس  جنگ نے لاکھوں زندگیوں کو تاریک کردیا ہے۔

آف گرڈ دستاویزی سیریز "شام کی قیدی خواتین: تشدد سے فرار" کا قسط 5 مئی بروز  ترکی کے مقامی وقت ساڑھے چار بجے پیش کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں