پاکستانی کنبہ برطانیہ سے ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری دینے پہنچ گیا

برطانیہ میں مقیم ریٹائرڈ پاکستانی   شہری رب نواز خان، ان کی اہلیہ اور ان کے برخودار نے ارطغرل غازی اور شیخ ایدے بالی کے مقبروں  کی زیارت کی

1629370
پاکستانی کنبہ برطانیہ سے ارطغرل غازی کے مقبرے  پر حاضری دینے پہنچ گیا

ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل سے  متاثر ایک پاکستانی کنبہ ہزاروں کلو میٹر دور سے اپنے جائے مقام برطانیہ سے  ارطغرل غازی کے بیلجک  کی تحصیل سوئط میں واقع مقبرے پر حاضری دینے پہنچ گیا۔

 ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن  کے چینل ٹی آرٹی ون پر نشر ہونے کے بعد  عثمانی شہر  پاکستانی، افغانی، بنگلہ دیشی ، سعودی ، آذرری ، ترکمانی، داعستانی اور افریقی   شہریوں کا توجہ طلب ہے۔

برطانیہ میں مقیم ریٹائرڈ پاکستانی   شہری رب نواز خان، ان کی اہلیہ اور ان کے برخودار نے ارطغرل غازی اور شیخ ایدے بالی کے مقبروں  کی زیارت کی۔

یہاں پر دعا کرنے کے بعد رب نواز نے تصاویر اتروائیں۔  انہوں نے بتایا کہ ہم ارطغرل غازی  ڈرامے کو انتہائی لگن اور مگن سے دیکھتے ہیں۔

ہمیں اس عظیم ہستی اور سلطنت ِ عثمانیہ کی داغ بیل ڈالی جانے والی سرزمین کو دیکھنے کا اشتیاق تھا ، لہذا ہم ترکی آئے ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں لیکن یک جان یک قلب ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان سے بھی بے پناہ متاثر ہیں۔



متعللقہ خبریں