ترکی: صدر ایردوان موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

موسمیاتی سربراہی اجلاس امریکہ کے صدر جوبائڈن کی طرف سے 26 مارچ کو 40 ممالک کے سربراہان اور یورپی یونین کو بھیجے گئے دعوت ناموں کے ساتھ اور امریکہ کی میزبانی میں آج منعقد ہو رہا ہے

1626154
ترکی: صدر ایردوان موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آن لائن متوقع موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

موسمیاتی سربراہی اجلاس امریکہ کے صدر جوبائڈن کی طرف سے 26 مارچ کو 40 ممالک کے سربراہان اور یورپی یونین کو بھیجے گئے دعوت ناموں کے ساتھ اور امریکہ کی میزبانی میں آج منعقد ہو رہا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی سربراہی اجلاس  میں آئندہ 10 سالوں میں کاربن کے پھیلاو میں کمی، موسمیاتی سرگرمیوں خاص طور پر روزگار کی فراہمی سے اقتصادی فوائد، قابل تجدید ٹیکنالوجیوں اور گلوبل موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے مصروف عمل غیر حکومتی عناصرکو متعارف کروانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سربراہی اجلاس کا بنیادی مقصد گلوبل وارمننگ کو 1.5سینٹی گریڈ تک کم کرنے کے ہدف تک رسائی کے لئےبڑی اقتصادیات کی ، خاص طور پرکاربن کے  گلوبل پھیلاو کے 80 فیصد کے ذمہ دار اور گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ  کے 80 فیصد کے مالک "گرینڈ اقتصادیات  کے موسمیاتی و توانائی فورم" کے اراکین کی، حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان کے ساتھ ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پوتن اور کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسکس سمیت 40 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان کی شرکت سے منعقدہ اجلاس کی پہلی نشست کا افتتاحی خطاب امریکہ کے نائب صدر کمالہ ہیرس کریں گی۔



متعللقہ خبریں