ترکی: ارتغرل غازی ترکی پہنچ گیا

ترکی کا پہلا فلوٹنگ LNG FSRU بحری جہاز ارتغرل غازی ترکی پہنچ گیا ہے: وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز

1626463
ترکی: ارتغرل غازی ترکی پہنچ گیا

ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترک بحریہ  کے ریکارڈ میں رجسٹر پہلا فلوٹنگ LNG  FSRU بحری جہاز ارتغرل غازی ترکی پہنچ گیا ہے۔

دونمیز نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اپنے پول پر ترک پرچم کے ساتھ  ارتغرل غازی ترکی کا پہلا فلوٹنگ  LNG اسٹوریج اور گیس میں تبدیلی کا بحری جہازہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرٹیفیکیشن مراحل کے بعد جہاز حطائے دورت یول بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

دونمیز نے کہا ہے کہ " تجرباتی مراحل کے بعد جہاز فرائض کا آغاز کر دے گا اور ملک کی قدرتی گیس  رسد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ میری دعا ہے کہ ارتغرل غازی ملک و ملت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔"

ارتغرل غازیLNG کی لمبائی 295 میٹر ، چوڑائی 46 میٹر اور بلندی 63 میٹر ہے۔

گذشتہ سال جنوبی کوریا میں تیار کیا جانے والا یہ بحری جہاز یومیہ ایک لاکھ 70 ہزار مکعب میٹر LNG اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی ، قدرتی گیس کی اسٹوریج اور FSRU میں سرمایہ کاری کر کے سالانہ ضرورت کے 20 فیصد یعنی 10 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس کو اسٹور کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں