ترکی مسلح ڈرانز کی تیاری کے منصوبوں کو سرعت بخش رہا ہے: سلچوق  بائراکتار

سلچوق  بائراکتار  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  سے ایک پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل کے گیم چینجر کی حیثیت رکھنے  والا یہ طیارہ کم لاگت ، مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا  جسے بڑی تعداد میں تیار کیا جا  ئے گا

1626504
ترکی مسلح ڈرانز کی تیاری کے منصوبوں کو سرعت بخش رہا ہے:  سلچوق  بائراکتار

ڈران  بنانے والی کمپنی بائیکرکے  ٹیکنیکل منیجر سلچوق  بائراکتار  نے کہا ہے کہ ترکی نے  مسلح  جنگی طیارے  کے پراجیکٹ کو مکمل کرنے کو سرعت بخش دی ہے  تاکہ سن 2023  تک ترکی کے پہلے پروٹائپ طیارے کو حتمی شکل دی جاسکے۔

سلچوق  بائراکتار  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  سے ایک پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

مستقل کے گیم چینجر کی حیثیت رکھنے  والا یہ طیارہ کم لاگت ، مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا  جسے بڑی تعداد میں تیار کیا جا  ئے گا اور یہ طیارہ مکمل  طور پر  سمارٹ ہوگا اور اس طیارے کے تیار ہونے کے بعد ترکی سرکاردہ  ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا  جو مسلح جنگی طیارے  تیار کررہے ہیں۔

سلچوق  بائراکتار  نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے حال ہی میں قومی بغیر پائلٹ جنگی طیارے کے منصوبے کو سرعت بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد 2023 میں اس پلیٹ فارم کی پروٹو ٹائپ کی پہلی پرواز کرنا ہے۔ میرے نوجوانوں اور نوجوان تاجروں کو جو میرا اس شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں ، کے لئے میرا مشورہ ہے کہ جدید  ٹکنولوجی  والے شعبوں کی جانب توجہ دیں  ، کیونکہ مستقبل  کا انحصار جدید ٹکنولوجی پر   ہے اور ہمیں دنیا میں لیڈر ملک کی حیثیت اختیار کرنے کے لیے اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے



متعللقہ خبریں