ترکی، یونانی عناصر کی جانب سے واپس دھکیلے گئے غیر ملکی مہاجرین کی سمندر سے بازیابی

مہاجرین کے لیے قانونی کاروائی کے بعد انہیں آئیواجک کے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے مرکز کے حوالے کر دیا گیا

1625407
ترکی، یونانی عناصر کی جانب سے واپس دھکیلے گئے غیر ملکی مہاجرین کی سمندر سے بازیابی

ترک ضلع چناق قلعہ میں یونانی عناصر کی جانب سے ترکی کی جانب دھکیلے جانے والے 18 مہاجرین کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا۔

ساحلی حفاظتی قوتوں کی ٹیموں نے  آئیواجک  کے کھلے سمندر میں ربڑ کی بوٹ پر سوار غیر ملکی تارکین وطن  کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے پر کاروائی کی۔

فی الفور غیر ملکی مہاجرین تک رسائی کرنے والی ٹیم نے 18 افراد کو خشکی پر لایا۔

مہاجرین کے لیے قانونی کاروائی کے بعد انہیں آئیواجک کے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے مرکز کے حوالے کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں