ترکی: چاوش اولو ترکی۔رومانیہ۔پولینڈ  وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

اجلاس میں تینوں اتحادیوں کے درمیان ٹھوس تعاون کے شعبوں پر نظر ثانی اور اشتراک کو زیادہ مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا

1625435
ترکی: چاوش اولو ترکی۔رومانیہ۔پولینڈ  وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 22 تا 23 اپریل کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں متوقع ترکی۔رومانیہ۔پولینڈ  وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق 2016 سے منّظم شکل میں جاری اس اجلاس میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق اجلاس میں تینوں اتحادیوں کے درمیان ٹھوس تعاون کے شعبوں پر نظر ثانی اور اشتراک کو زیادہ مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق اجلاس کے ایک حصے میں یوکرائن اور جارجیا کے وزرائے خارجہ  بھی شرکت کریں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ" آنے والے دنوں میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل  ہونے کی وجہ سے مذکورہ اجلاس، تینوں اتحادیوں کو سربراہی اجلاس سے اور مابعد  دور سے متعلق توقعات کے بارے میں بھی مشاورت کا اہم موقع فراہم کر رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں