ترک انجنئیرزکا مقامی وسائل سے تیار کردہ میڈیم رینج میزائل انجن TEI-TJ300 کا نیا عالمی ریکارڈ

2017 میں ، TÜBİTAK، TUSAŞ موٹر انڈسٹری  TEI اور Rokesan  کے اشتراک سے شروع  کردہ  TEI-TJ300 ٹربوجیٹ انجن پروجیکٹ  کے  نتائج مقررہ ہدف  سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کا باعث بنے ہیں

1622645
ترک انجنئیرزکا مقامی وسائل سے تیار کردہ میڈیم رینج میزائل انجن TEI-TJ300 کا نیا عالمی ریکارڈ

ترک انجنئیرز کی  جانب سےمقامی وسائل  سے  تیار کردہ  میڈیم رینج میزائل انجن TEI-TJ300 نے نیا  عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

2017 میں ، TÜBİTAK، TUSAŞ موٹر انڈسٹری  TEI اور Rokesan  کے اشتراک سے شروع  کردہ  TEI-TJ300 ٹربوجیٹ انجن پروجیکٹ  کے  نتائج مقررہ ہدف  سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کا باعث بنے ہیں۔

230-250  ملی میٹر  رینج میں اپنے تمام حریف  جو  250 ملی میٹر قطر  سے سب سے زیادہ  NN1250 کی اسپیڈ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو  ترکی کا تیار کردہ  TEI-TJ300 انجن 240 ملی میٹر  سے 1342 ملی  میٹر تک اسپیڈ حاصل کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم  کیا گیا ہے۔

TEI-TJ300 ٹربو جیٹ انجن  کی پہلی prototype تقریب  جس میں  وزیر صنعت   و ٹکنولوجی  مصطفیٰ  وارنک  نے بھی شرکت کی تھی  جون  2020 میں منعقد ہوئی تھی۔

TEI-TJ300 انجن کے اسٹارٹر انجن کے بغیر  ہوا کے اثر سے  خود بخود   سٹارٹ  ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ اس کی اس خصوصیت کی بدو لت اسے فضا ، سمندر  اور زمین پر دفاع سسٹم  میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

TEI-TJ300 ٹربو جیٹ کو مزید بہتر بنانے  اور کلاسیفیکیشن  کے ٹسٹس مکمل کیے جانے  کے بعد اس ٹربو انجن کی تیار کے کام کا باقاعدہ  آغاز کردیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں