مصر کے ساتھ آئندہ کے ایام میں دو طرفہ دوروں اور مذاکرات کا سلسلہ متوقع ہے، ترک وزیر خارجہ

مصر میں ترک سفیر کی تعیناتی کا معاملہ نائب وزرا خارجہ کے اجلاس میں زیر غور آسکتا ہے

1621053
مصر کے ساتھ آئندہ کے ایام میں دو طرفہ دوروں اور مذاکرات کا سلسلہ متوقع ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ مصر  کے ساتھ نئے دور میں دو طرفہ دورے سر ا نجام پا سکتے ہیں۔

جناب چاوش اولو نے انقرہ میں اخباری نمائندوں کو ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے مصر کے ساتھ باہمی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے ایام میں دو طرفہ  دوروں اور مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو نے کا احتمال پایا جاتا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین نائب وزرا خارجہ کی سطح پر اجلاس منعقد ہونے کی اطلاع دینے والے چاوش اولو نے بتایا کہ منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے، تا ہم اس کا شیڈول تا حال وضع نہیں ہوا۔

مصر میں ترک سفیر کی تعیناتی کے  معاملے پر فی الحال بات چیت نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ڈپٹی وزرا خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں  زیر بحث آسکتا ہے۔

یونانی   سیکرٹری خارجہ کے  درہ انقرہ  کے حوالے سے بھی آگاہی کرانے والے چاوش اولو نے بتایا کہ یہ دورہ ایک دن کے  لیے مؤخر ہو گیا ہے۔

بیلجین دارالحکومت برسلز میں   آج نیٹو کونسل اجلاس منعقد ہونے کی وضاحت کرنے والے ترک وزیر نے  بتایا کہ اس بنا پر یونانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، اور یہ کل انقرہ کے دورے پر تشریف لائیں گے۔



متعللقہ خبریں