"افغانستان" طالبان نے استنبول اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

طالبان کے ترجمان محمد نعیم وارداک نے اپنے ایک بیان میں استنبول اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل کسی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں

1620863
"افغانستان" طالبان نے استنبول اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

افغانستان میں قیام امن اور فریقن کے درمیان تصفیے کے لیے سولہ اپریل کو ہونے والی  استنبول اجلاس میں طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

خبر کے مطابق ،طالبان کے ترجمان محمد نعیم وارداک نے اپنے ایک بیان میں استنبول اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل کسی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 16 اپریل کو استنبول کانفرنس سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت مفید ثابت نہیں ہوگی تاہم اس کے بارے میں حتمی فیصلے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

 ترک  وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اب یہ اجلاس  24 اپریل  تا 4 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔

دوسری جانب، ایک طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ واضح نہیں ہوجاتا، معاملات آگے نہیں بڑھیں گے لہذا ہماری اولین ترجیح امریکی فوجیوں کا انخلا ہے۔

 افغان صدارتی محل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے استنبول اجلاس کے ایجنڈے اور تفصیلات سے افغان حکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے اور تقریب میں شرکت کے حوالے سے صدر اشرف غنی مشاورت کررہے ہیں۔

دریں اثنا، افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کابل کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس امریکہ روانہ ہوگئے،

اس دورے کے دوران انہوں نے سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نے یکم  مئی تک اپنے فوجیوں کے افغانستان سے انخلا میں تاخیر کا عندیہ دیا ہے جس پر طالبان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد عالمی قوتوں کی جانب سے استنبول اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں