ترکی: 64 غیر ملکی تارکین وطن ڈوبنے سے بچا لیے گئے

ترک ضلع ازمیر کے قصبے دیکیلی میں یونان کی طرف سے  دھکیلے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو ترک ساحلی محافظوں نے ڈوبنے سے بچا لیا

1617072
ترکی: 64 غیر ملکی تارکین وطن ڈوبنے سے بچا لیے گئے

 ترک ضلع ازمیر کے قصبے دیکیلی میں یونان کی طرف سے  دھکیلے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو ترک ساحلی محافظوں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔

 خبر کےمطابق ،ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ  بعض غیر قانونی تارکین وطن  ربڑ کی ایک کشتی پر کھلے سمندر میں سوار ہیں ۔

اس اطلاع پر ترک ساحلی محافظوں نے بر وقت حرکت میں آتے ہوئے 64 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا جنہیں یونان نے ترکی کی جانب دھکیل دیا تھا۔

ان تارکین وطن کو ضروری کاغذی کاروائی کے لیے ادارہ برائے مہاجرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں