ترکی مسلح ڈراؤنز کی بدولت علاقائی طاقت کی حیثیت اختیار کر گیا ہے

ملک کی عالمی ساکھ کو فوجی ڈراؤنز نے  بدل کے رکھ دیا ہے اور اب ترکی خطے میں مرکزی اداکار  کے طور پر ابھرا ہے

1616331
ترکی مسلح ڈراؤنز کی بدولت علاقائی طاقت کی حیثیت اختیار کر گیا ہے

امریکی  سیاسی علوم کے ماہر فرانسس فوکو یاما   کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ترکی کے ایک علاقائی طاقت کے طور پر ابھرنے میں ترک ڈراؤنز نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

فوکو یاما  نے’’ امریکن پرپز‘‘ جریرے میں شائع اپنے مقالے میں ترک مسلح ڈراؤنز  کے خطے میں طاقتور اثرات کے حوالے سے تعریفی الفاظ صرف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ملک کی عالمی ساکھ کو فوجی ڈراؤنز نے  بدل کے رکھ دیا ہے اور اب ترکی خطے میں مرکزی اداکار  کے طور پر ابھرا ہے۔ اس نے  اپنے مسلح  ڈراؤنز کو لیبیا، شام، قاراباغ اور اپنی حدود کے اندر دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف استعمال کیا ہے۔

ترک مسلح ڈراؤنز کی کارکردگی  کے متاثر کن ہونے پر توجہ دلاتے ہوئے  امریکی سیاسی علوم کے ماہر   کا کہنا ہے کہ ٹی بی ٹو   24 گھنٹوں تک  پرواز کر سکنے اور  کھوج لگانے کے ساتھ ساتھ  حملہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کے شام، لیبیا اور قارا باغ میں  مشنز نے انتہائی ششدر کن تھے ، خاصکر آرمینی قوتوں کو پسپا کرنے میں ان کا  کردار  قابل توجہ ہے۔



متعللقہ خبریں