ترکی جیوتھرمل توانائی کے حصول میں سرعت سے آگے بڑھ رہا ہے

کورونا وبا کے  باعث  اقتصادی مشکلات سے دو  چار  عالمی ماحول میں ترکی نے 99 میگا واٹ بجلی  پیدا کرنے والے تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کیے ہیں

1616439
ترکی جیوتھرمل توانائی کے حصول میں سرعت سے آگے بڑھ رہا ہے

ترکی کورونا وبا کے باوجود   جیو تھرمل توانائی کی استعدادکو سب سے زیادہ  مقدار میں بڑھانے والا ملک ثابت ہوا ہے۔

بین الاقوامی  قابل تجدید توانائی ایجنسی  کی جانب سے تیار کردہ  سال 2021 متعلقہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جیو تھرمل  توانائی   کے حصول کی استعداد 14 ہزار 50 میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔

اس دورانیہ میں سب سے زیادہ  استعداد  کا مالک 2 ہزار 587 میگا واٹ کے ساتھ متحدہ امریکہ  رہا ہے۔جس کے بعد انڈونیشیا، فلپائن اور  ترکی کا نمبر آتا ہے ہے ، ترکی میں 1 ہزار 613 میگاواٹ بجلی   اس طریقے سے حاصل کی جا رہی ہے۔

کورونا وبا کے  باعث  اقتصادی مشکلات سے دو  چار  عالمی ماحول میں ترکی نے 99 میگا واٹ بجلی  پیدا کرنے والے تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں