ترک امور خزانہ نے دہشتگرد تنظیموں کے 377 ارکان کے اثاثے منجمد کر دیئے
ترکی میں فیتو،داعش،پی کےکے اور ڈی ایچ کے پی نامی دہشتگرد تنظیموں کے 377 ارکان کے ترکی میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے

فیتو،داعش،پی کےکے اور ڈی ایچ کے پی نامی دہشتگرد تنظیموں کے 377 ارکان کے ترکی میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔
وزارت خزانہ نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ سرکاری گزٹ میں جاری کیا ہے جس کے تحت فیتو کے 250ارکان اور سرغنہ فتح اللہ گولن سمیت تنظیم کے دیگر ارکان حمدی اکین ایپیک،اکرم دومانلی،ہدایت قاراجہ،عبداللہ آئی ماز، احمد قراجان،جمال اوشاق،جودت ترک یولو، مصطفی اوزجان،مصطفی یشیل،اوندر ائتاج اور شریف علی تاکالان کے نام بھی شامل ہیں۔
اثاثے منجمد ہونے والوں میں ڈی ایچ کے پی کے نو ارکان جن میں موسی آش اولو اور حسین فوزی تیکین کے علاوہ داعش کے 86 ارکان بھی شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں

اب غیر ملکی شفا لینے کے لیے ترکی کا رخ کرتے ہیں، صدر ایردوان
غیر ملکی ترکی آتے ہوئے ہماری شاہراہوں، پلوں، ہوائی اڈوں کو دیکھتے ہوئے حیرت زدہ ہو جاتے ہیں

ترکی، ادانہ سے داعش کے دو نام نہاد سرغنہ گرفتار
رہا کیے جانے والے دیگر ملزمین کو ملک بدر کرنے کے لیے ضلعی امیگریشن ادارے کے سپرد