ترکی: ایک کروڑ 47 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی
ویکسین مہم کا آغاز 14 جنوری 2021 کو شعبہ صحت کے عملے سے ہوا اور اس وقت عوامی ویکسین مہم بغیر کسی رخنے کے جاری ہے
1610427

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ایک کروڑ 47 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ویکسین مہم کا آغاز 14 جنوری 2021 کو شعبہ صحت کے عملے سے ہوا اور اس وقت عوامی ویکسین مہم بغیر کسی رخنے کے جاری ہے۔
کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کے تشکیل کردہ نظام الاوقات کی رُو سے ترکی نے ویکسین مہم کے دوسرے مرحلے کے دوسرے گروپ کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس دائرہ کار میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور ان کے شوہروں یا بیویوں کے لئے اور رِسک گروپ کے مریضوں کے لئے ویکسین اپائنٹمنٹ دینا شروع کر دی گئی ہے۔
رِسک گروپ میں موٹاپے، کینسر، گردوں، امیونو سپریسیو اور ڈاون سینڈروم کے مریض ویکسین لگوانے کے لئے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔