ترکی نے سرحد پار کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کو ترکی پہنچنے سے روک دیا ہے: مصطیٰ شَن توپ

انہوں نے  کل انطالیہ میں دہشت گردی  کے خلاف جدو جہد  اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی چوتھی  کانفرنس  کی میزبانی کرن ے والے شن توپ  نے ترکی کے دہشت گردی سے متعلق جدو جہد کا جائزہ پیش کیا

1609109
ترکی نے سرحد پار کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کو ترکی پہنچنے سے روک دیا ہے: مصطیٰ شَن توپ

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ  شن توپ  نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیے جا ے والے اقدامات کے نتیجے دہشت گرد تنظمیں  ملک کے اندر  اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے  کل انطالیہ میں دہشت گردی  کے خلاف جدو جہد  اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی چوتھی  کانفرنس  کی میزبانی کرن ے والے شن توپ  نے ترکی کے دہشت گردی سے متعلق جدو جہد کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک فوجی کاروائیوں ہی کے نتیجے میں  مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی سرحدوں پر عراق  اور شام میں دہشت گرد تنظیمیں  انتظامیہ خلا سے فائدہ اتھاتے ہوئے وہاں  پر   اپنے ٹھکانے بنانے  میں مصروف تھیں،  ترکی  نے ان علاقوں میںکاروائیاں کرتے ہوئے  دہشت گرد تنظیموں کو کاروائیاں کرنے سے روک دیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  یہ دہشت گرد تنظیم  خاص طور پر شام میں ایک گیریژن قائم کرنا چاہتی تھی۔ اس لیے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے  ایک مصنوعی ریاست کے قیام کے تمام راستے مسدود کردیے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ   عراق میں جاری فوجی کاروائیوں کے نتیجے میں  دہشت گرد تنظیموں کو عراق میں آباد ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ شن توپ نے  کہا کہ   دہشت گرد تنظیموں کے مقامات پر کامیاب  کاروائی کرتے ہوئے   دہشت گردی کے واقعات کو روک دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں