جرمنی، ترکی کے، اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے: آقار

حالیہ دنوں میں خاص طور پر بحیرہ روم  کے معاملے میں چانسلر اینگیلا مرکل سمیت جرمنی کا مثبت اور تعمیری کردارہمارے نزدیک قابل ستائش ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1607719
جرمنی، ترکی کے، اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی  کو یقینی بنانے میں جرمنی، ترکی کے، اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے۔

جرمنی کے روزنامہ ہینڈلز بلاٹ  کے لئے جاری کردہ بیان میں آقار نے کہا ہے کہ  حالیہ دنوں میں خاص طور پر بحیرہ روم  کے معاملے میں چانسلر اینگیلا مرکل سمیت جرمنی کا مثبت اور تعمیری کردارہمارے نزدیک قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحیرہ روم کو رقابت  کی جگہ بنانے کی بجائے باہمی تعاون کے حامل بحری طاس میں تبدیل کرنا ہر ایک کے لئے مفید ثابت ہو گا۔

یونان کے 10 میل فضائی حدود کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ " یہ روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ تین چار طیاروں سے صورتحال تبدیل نہیں کی جا سکے گی بلکہ یہ چیز یونانی عوام کے لئے محض ایک اضافی مالی بوجھ ثابت ہو گی۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے برسلز سے ترکی اور یونان کے درمیان مسئلہ قبرص کو یورپ کے مسئلے میں تبدیل کرنے سے پرہیز کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ "یورپی یونین کو ان مذاکرات میں غیر جانبدار رہنا چاہیے اور تعصب و بد گمانی  سے کام نہیں لینا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں