ازمیر، یونان جانے کی کوشش میں ہونے والی بوٹ غرقاب، 3 مہاجر ہلاک

تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے متاثرہ علاقے میں  امدادی ٹیموں کی  سمندر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں

1604389
ازمیر، یونان جانے کی کوشش میں ہونے والی بوٹ غرقاب، 3 مہاجر ہلاک

ازمیر کی تحصیل چشمے میں یونانی جزیرے کیوس  جانے کی کوشش میں ہونے والی مہاجرین کی بوٹ کے غرقاب ہونے سے تین افراد جان بحق ہو گئے۔

چشمے سے  رخت سفر باندھنے والی ربٹر کی بوٹ تا حال علم نہ ہونے والی وجہ سے ڈوب گئی۔

اس واقع کی اطلاع پانے والے ساحلی حفاظتی   ہیڈ کمانڈ کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ  کو روانہ کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق   بوٹ پر سوار تین افراد جان بحق ہو گئے تو تین مہاجرین کو ساحلی حفاظتی ٹیم نے زندہ بچا لیا ہے۔

تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے متاثرہ علاقے میں  امدادی ٹیموں کی  سمندر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں