ترکی: آق قویو جوہری پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا

تیسرے پاور یونٹ کے، سنگ بنیاد  کی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن ویڈیو کانفرنس شرکت کریں گے

1597974
ترکی: آق قویو جوہری پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا

ترکی کے پہلے جوہری پاور پلانٹ 'آق قویو  'کے تیسرے پاور یونٹ کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا۔

آق قویو ترکی کی سب سے بڑی سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے اور کل متوقع ،اس کے تیسرے پاور یونٹ کے، سنگ بنیاد  کی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن ویڈیو کانفرنس شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ مئی 2010 میں ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں 3 اپریل 2018 کو ،ضلع مرسین کی تحصیل گلنار سے منسلک علاقے بیوک ایجے لی میں زیر تعمیر، آق قویو جوہری پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔

گذشتہ سال ماہِ اپریل میں دوسرے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔   ماہِ نومبر میں تیسرے یونٹ کی تعمیر کا لائسنس حاصل کیا گیا  اور اب اس یونٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب  کل متوقع ہے۔

آق قویو جوہری پاور پلانٹ کا ہر یونٹ 1200 میگا واٹ صلاحیت کے حامل 4 ری ایکٹروں پر مشتمل ہو گا اور کُل 4 ہزار 800 میگا واٹ انسٹالڈ پاور کا مالک ہو گا۔

پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ  2023 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کام کرنا شروع کر دے گا ۔ باقی 3 یونٹوں میں سے ہر ایک ، ایک ایک سال کے وقفے سے کام شروع کرے  گا۔اس طرح  2026 تک پاور پلانٹ مکمل صلاحیت کے ساتھ بجلی کی پیداوار دینا شروع کر دے گا۔



متعللقہ خبریں