ترکی سے رضاکارانہ واپس لوٹیں اپنے ملک میں روزگار پائیں، ترکی ہلال احمر کا منصوبہ

"رضاکارانہ واپسی کے بعد تعاون" نامی منصوبے کے دائرہ کار میں دارالحکومت کابل میں، وطن واپس جانے والے، افغان شہری کے لئے آئس کریم کی دوکان کھولی گئی

1596550
ترکی سے رضاکارانہ واپس لوٹیں اپنے ملک میں روزگار پائیں، ترکی ہلال احمر کا منصوبہ

ترکی ہلال احمر، ترکی سے رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو افغانستان میں روزگار فراہم کر رہی ہے۔

"رضاکارانہ واپسی کے بعد تعاون" نامی منصوبے کے دائرہ کار میں دارالحکومت کابل میں، وطن واپس جانے والے، افغان شہری کے لئے آئس کریم کی دوکان کھولی گئی ہے۔

دوکان  کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ترکی ہلال احمر کے افغانستان ڈیلیگیش کے سربراہ فرید احمد ضیاء  نے کہا ہے کہ وطن واپس لوٹنے والے افغان شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کھولی گئی یہ ہماری61 ویں دوکان ہے۔ دوکان کا افتتاح ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

ضیاء نے کہا ہے کہ یہ دوکان آئس کریم کے دوکان ہے۔ اس کے لئے ہم نے تمام ضروری سامان فراہم کیا ہے اور 5 ماہ کا کرایہ بھی ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے ہمارا مقصد ترکی سے رضاکارانہ طور پر وطن واپس لوٹنے والے افغان شہریوں کو اپنے لئے ذریعہ روزگار  بنانے اور اپنے کنبے کے مصارف اٹھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں