ترکی: فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں 2 دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا

فرات ڈھال آپریشن کے علاقے پر تحریکی فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو ہمارے جرّی کمانڈوز کی طرف سے کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے

1596602
ترکی: فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں 2 دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا

شام کے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG  کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ" فرات ڈھال آپریشن کے علاقے پر تحریکی فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو ہمارے جرّی کمانڈوز کی طرف سے کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے"۔

دوسری طرف ترکی کے ضلع شان لی عرفا کی تحصیل  آقچا قلعے میں شام سے ترکی میں غیر قانونی داخلے کے دوران4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے ساتھ PKK/YPG کے دہشت گرد سمیت 8 افراد  کے گروپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق PKK/YPG کے زیر کنٹرول علاقے راقہ سے  دہشت گردی کے لئے ترکی  میں دہشت گردوں کے داخلے سے متعلق مخبری کے بعد کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ  کے انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں  اور سرحدی یونٹوں کے مشترکہ آپریشن میں شہید لیفٹیننٹ اعوز کُل سرحدی چوکی  کے علاقے سے ترکی میں غیر قانونی  طریقے سے داخل ہونے والے 8 شامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان افراد میں شامل PKK/YPG کے دہشت گردکے بیگ سے دو حصوں کی شکل میں مائن سے منسلک 4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، سیل فون، بیٹری سیل اور کثیر تعداد میں دہشتگرد تنظیم کی دستاویزات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل ٹیموں نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ شکل میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

گروپ میں شامل دیگر 7 مشتبہ کے دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں