ہم، ترکی۔ازبکستان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں: چاوش اولو

صدر رجب طیب ایردوان نے ہیوے، بخارا اور سمرقند میں  ہوٹلوں کی تعمیر کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، ٹرکش ائیر لائنز بھی بخارا کے لئے پروازیں شروع کرنے کی خواہش مند ہے: چاوش اولو

1596614
ہم، ترکی۔ازبکستان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں: چاوش اولو
cavusoglu ozbekistan hive2.jpg
cavusoglu ozbekistan hive1.jpg
cavusoglu ozbekistan hive.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے دورہ ازبکستان کے دوران تاریخی شہر ہیوے کا دورہ کیا۔

ازبکستان میں 1511 سے 1920 تک جاری رہنے والی ہیوے حکمداری کے دوران  ہیوے شہر اس مملکت کا دارالحکومت رہا۔

اس تاریخی شہر کی سیر کے دوران چاوش اولو نے ازبک ذرائع ابلاغ سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کہاہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور صدر شوکت میرزییف  کی زیر قیادت ترکی اور ازبکستان کے باہمی تعلقات بہت اچھی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ہم، ان باہمی تعلقات کو ثقافت، سیاحت، تعلیم اور زراعت جیسے مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔ علاوہ ازیں ہم علاقائی استحکام اور امن و امان کے لئے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ہیوے، بخارا اور سمرقند میں  ہوٹلوں کی تعمیر کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ کورونا وباء کے بعد ٹرکش ائیر لائنز بھی بخارا کے لئے پروازیں شروع کرنے کی خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پروازیں شروع ہونے کے بعد ترکی کی ہر جگہ سے شہری یہاں آئیں گے اور ان تاریخی مقامات کی سیر کریں گے۔

چاوش اولو کو ہیوے کی اعزازی شہریت بھی دی گئی اور انہوں نے تاریخی علاقے ہرزم  کی تصاویر پر مشتمل نمائش کی بھی سیر کی۔



متعللقہ خبریں