ترک صدر کے جرمن چانسلر سے ویڈیو کانفرس مذاکرات

دونوں سربراہان نے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد اور مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی  معاملات پر غور کیا

1596151
ترک صدر کے جرمن چانسلر سے ویڈیو کانفرس مذاکرات

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے  ترکی اور یورپی یونین کے مابین وسیع پیمانے کے اور تعمیری تعلقات کی اہمیت کی تصدیق کی  ہے۔

حکومت جرمنی کے ترجمان اسٹیفن سیبرت  نے  یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کل مرکل اور صدر رجب طیب ایردوان  کے درمیان ویڈیو کال سر انجام پائی تھی۔

ترجمان کے مطابق دونوں سربراہان نے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد اور مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی  معاملات پر غور کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جرمن چانسلر  نے یورپی یونین اور ترکی کے مابین وسیع  پیمانے کے اور تعمیری تعلقات کی اہمیت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔  اور دونوں سربراہان نے لیبیا میں عبدالحمدی دبیبہ کی سرپرستی میں حکمت قائم  کیے جانے اور اندرون و بیرون ِ ملک سے اس کی ضروریات کو پورا کیے جانے کے معاملے پر مطابقت قائم کی ہے۔

مرکل کے بحیرہ روم کے مشرقی علاقوں میں متنازعہ معاملات کو محض ڈائیلاگ اور بین الاقوامی قوانین کی بنیادوں پر ہی حل کیے  جا سکنے پر زور دینے والے  سیبرت نے مزید بتایا کہ چانسلر نے مسئلہ قبرص سے متعلق  غیر رسمی مذاکرات  کے اقوام متحدہ کی ثالثی میں عنقریب شروع کیے  جانے پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا ہے۔


 



متعللقہ خبریں