ترکی میں خواتین عام طور پرمردوں سے طویل عمرکی مالک ہیں
ترکی کے محکمہ شماریات (TSI) نے سن 2020 میں کی جانے والی تحقیقات کے نتائج پیش کیے ہیں۔ اس اعدادو شمار کے مطابق ، ترکی کی آبادی کا 49.9 فیصد ، خواتین اور 50.1 فیصد مردوں پر مشتمل ہے

ترکی جس کی آبادی کا 49.9 فیصد خواتین پر مشتمل ہے پیدائش کے وقت سے لے کرمجموعی طور پر متوقع عمر 81.3 فیصد ہے جبکہ مردوں کی مجموعی عمر 75.9 ہے۔
ترکی کے محکمہ شماریات (TSI) نے سن 2020 میں کی جانے والی تحقیقات کے نتائج پیش کیے ہیں۔
اس اعدادو شمار کے مطابق ، ترکی کی آبادی کا 49.9 فیصد ، خواتین اور 50.1 فیصد مردوں پر مشتمل ہے۔ ترکی میں خواتین کی آبادی 41 ملین چھ لاکھ 98 ہزار 377 ہے تو مردوں کی آبادی 41 ملین 9 لاکھ 15 ہزار 985 ہے۔
مردوں اور عورتوں کے مابین یہ متناسب توازن 60 اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حق میں بدل گیا ہے ، کیوں کہ خواتین کی عمر مردوں کے مقابلے میں طویل ہوتی ہے۔ خواتین کی 60-74 کی عمر گروپ میں یہ تناسب 52.3 یہ تناسب فیصد اور 90 اور اس سے زیادہ عمر کے گروپوں میںخواتین کی آبادی کا تناسب 73.4 فیصد ہے ۔
ترکی میں عام طور پر پیدائش کے وقت سے لے کرمتوقع عمر متوقع 78.6 سال ہے جبکہ خواتین کی متوقع عمر 81.3 اور مردوں کی متوقع عمر 75.9 سال ہے اور اس طرح پیدائش کے وقت متوقع عمر میں 4 سے پانچ سال کا فرق پایا جاتا ہے۔