فیتو تنظیم غداروں کا ٹولہ اورملک دشمن ہے : عمر چیلیک

عمر چیلیک نے لکھا کہ غداروں کا یہ ٹولہ ترکی اور صدر ایردوان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا،فیتو تنظیم  اپنی وطن فروشی  کے منصوبوں میں سب سے بڑی رکاوٹ صدر ایردوان کو سمجھتی ہے اور ان کے خلاف دشمنانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے

1594929
فیتو تنظیم غداروں کا ٹولہ اورملک دشمن ہے : عمر چیلیک

 بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے  نیو یارک میں فیتو دہشتگرد  تنظیم کی طرف سے ترکی کے خلاف پروپیگنڈہ کے حامل بعض اشتہارات کی مذمت کی ہے۔

 ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ فیتو تنظیم ترکی  اور صدر ایردوان کی دشمن ہے اور اس غداروں کے ٹولے نے نیو یارک میں "اسٹاپ ایردوان" کے زیر عنوان جھوٹے اشتہارات کی مدد سے صدر کو ایک بار پھر اپنے غلیظ ارادوں کا نشانہ بنایا ہے۔

عمر چیلیک نے لکھا کہ غداروں کا یہ ٹولہ ترکی اور صدر ایردوان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا،فیتو تنظیم  اپنی وطن فروشی  کے منصوبوں میں سب سے بڑی رکاوٹ صدر ایردوان کو سمجھتی ہے اور ان کے خلاف دشمنانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، فیتو تنظیم پی کےکے کی طرح ترکی اور انسانیت کی دشمن  ہے۔

ترجمان نے مزید لکھا ہےکہ   صدر ایردوان کے پس پشت  ترک عوام کا قوی ارادہ اور تعاون ہے لیکن فیتو کی پیٹھ پیچھے  وطن عزیز کے دشمن مصروف ہیں،فیتو کے خلاف جنگ ایک قومی جدو جہد ہے جو کہ صدر ایردوان کی رہنمائی میں آخری دم تک جاری رہے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں