قومی اسمبلی  کے اسپیکرمصطفیٰ شَن  توپ اور ان کا ہمراہی وفد 5تا6 مارچ یوکرائن کا دورہ کرے گا

شَن توپ  کے یوکرائن  کے   سرکاری دورے پر دارالحکومت کییف میں یوکرائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر دیمیترو  رازوموف  خیرمقدم کریں گے

1594391
قومی اسمبلی  کے اسپیکرمصطفیٰ شَن  توپ اور ان کا ہمراہی وفد 5تا6 مارچ یوکرائن  کا دورہ کرے گا

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن  توپ  اور ان کے ہمراہی پارلیمانی وفد 5تا6 مارچ کو یوکراین کا دورہ کریں گے۔

شَن توپ  کے یوکرائن  کے   سرکاری دورے پر دارالحکومت کییف میں یوکرائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر دیمیترو  رازوموف  خیرمقدم کریں گے۔

ون آن ون ملاقات کے بعد شَن توپ  اور دیمیترو  رازوموف   اجلاس میں  میں  اپنے اپنے وفد کی قیادت کریں گےاور  بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

شَن توپ  یوکرائین  کی قومی اسمبلی کے عام اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اسمبلی میں  رکھی ہوئی  وزٹنگ بک پر بھی دستخط  کریں گے۔

 شَن  توپ اور   دیمیترو  رازوموف   دارالحکومت کیف کے وکٹری اسکوائر کا دورہ کریں گے اور نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور بعد میں  ہولوڈومر یادگار کا بھی دورہ کریں گے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شَن توپ  اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ،  وزیر اعظم ڈینس شمیہل اور وزیر خارجہ دیمیترو کولیبہ سے بھی الگ الگ  ملاقات کریں گے۔

شَن توپ ، کریمین تاتار ترک ،آحسکہ  ترک  اور گاگاووز ترک باشندوں کے علاوہ ترک  کاروباری افراد اور شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکرشَن توپ  یوکرائین کے تاریخی مقامات کی بھی سیر کریں گے۔



متعللقہ خبریں