ترکی: سلطان عبدالحمید کے پوتے کی وفات پر صدر ایردوان کی طرف سے اظہارِ تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے متوفی شہزادہ عبدالکریم دُندار عثمان اولو کے بھائی اور خاندانِ عثمانیہ کے بزرگ ہارون عثمان اولو  کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا

1592084
ترکی: سلطان عبدالحمید کے پوتے کی وفات پر صدر ایردوان کی طرف سے اظہارِ تعزیت

سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبدالحمید دوئم کے چوتھی نسل سے پوتے شہزادہ عبدالکریم دُندار عثمان اولو  شام کے دارالحکومت دمشق میں وفات پا گئے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے متوفی شہزادہ عبدالکریم دُندار عثمان اولو کے بھائی اور خاندانِ عثمانیہ کے بزرگ ہارون عثمان اولو  کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

عثمان اولو نے بھی صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے لئے دعا گو ہیں۔

ملاقات میں ترکی کے ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل پایہ تخت عبدالحمید پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ہارون عثمان اولو نے کہا کہ وہ ڈرامہ دیکھتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ہارون عثمان اولو کی اہلیہ فریضت عثمان اولو اور بیٹی نورخان عثمان اولو کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

انہوں نے بھی 26 فروری کو 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے صدر ایردوان کو  مبارکباد دی۔



متعللقہ خبریں