ترکی کی سات کمانڈوز پر ٹی آرٹی کی دستاویزی فلم

اعلی اتھلیٹ کارکردگی کے حامل 13 سول کھلاڑی، سات کمانڈو ز کے تربیتی عمل کے دوران  مشکل ترین لمحات سے ماخوذ   مناظر کی عکس بندی میں حصہ لے رہے ہیں

1589137
ترکی کی سات کمانڈوز پر ٹی آرٹی کی دستاویزی فلم

زیرِ آب   حملہ کمانڈوز SAT کی کٹھن تربیت سے الہام لیتے ہوئے  تیار کردہ ’’ خصوصی ٹیم  سمندر‘‘ دستاویزی  فلم 27 فروری سے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن ادارے  کے ٹی آرٹی ڈیکومنٹری چینل سے  نشر ہو گی۔

ٹی آرٹی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ’’ خصوصی ٹیم  سمندر‘‘ ڈیکومنٹری  سیریل میں اعلی اتھلیٹ کارکردگی کے حامل 13 سول کھلاڑی، سات کمانڈو ز کے تربیتی عمل کے دوران  مشکل ترین لمحات سے ماخوذ   مناظر کی عکس بندی میں حصہ لے رہے ہیں۔

سات کمانڈوز کی تربیتی کاروائیوں سے تعلق رکھنے والی اس دستاویزی فلم میں ریٹائرڈ کمانڈو  بلند کورو اور ان کے ساتھی اپنے سالہا سال کے تجربات  کے ساتھ کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کو اس کے لیے مشکل حالات سے گزارا جا رہا ہے تا کہ وہ فلم میں اصلی احساسات کی بھر پور طریقے سے عکاسی کر سکیں۔

 



متعللقہ خبریں